نئے وفاقی وزیر اطلاعات، معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی وزارتِ اطلاعات آمد ہوئی۔ سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی اور وزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے وزارت اور اداروں کے امور پر وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھااطلاعات و نشریات ایک ایسی وزارت ہے جسے ہمیشہ سے روایتی انداز سے چلایا جاتا رہا ہے۔ ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے۔ یہ ایک دن کا کام نہیں اس کو بتدریج آگے بڑھائیں گے۔ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے۔ ہم نے وزارت اطلاعات کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے جبکہ انفارمیشن سروس اکیڈمی ملک کے نوجوانوں اور صحافیوں کی تربیت کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں سے لیس پروگرام ترتیب دے ۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.