وزارت مذہبی امور نے نیاء اقلیتی کمیشن بنا لیا


وزارت مذہبی امور کی طرف سے بننے والا اقلیتی کمیشن مجموعی طور پر 18 رکنی ہو گا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہیں دی جا رہی۔ مجوزہ اقلیتی کمیشن میں 12 اراکین اور 6 نمائندے ہوں گے۔ اقلیتی کمیشن کے 3 ممبران ہندو اور 3عیسائی برادری سے ہوں گے۔ 2 ممبران سکھ اور 2 مسلمان ہوں گے۔ ایک ممبر پارسی اور 1 کیلاش برادری سے ہو گا۔ اس کے علاوہ اقلیتی کمیشن میں وزارت مزہبی امور،وزارت تعلیم اور وزارت قانون کے نمائندےشامل ہوں گے۔کمیشن میں وزارت داخلہ، وزارت انسانی حقوق اور اسلامی نظریاتی کونسل کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.