پاک فوج کے دستے ملک بھر میں کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف


راولپنڈی: کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاک فوج شہری انتظامیہ کی معاونت کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج 3 لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز کی تقسیم میں مصروف ہے۔ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں کی عطیات سےخریدے گئے۔ امدادی پیکجز کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں۔ امدادی سامان پسماندہ علاقوں کے معذوروں،محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت کو دیئے جا رہے ہیں۔ پیکجز آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں ضرورت مند افراد کوبھی فراہم کیے گئے۔ گلگت بلتستان کے 9 اضلاع، بلوچستان کے 11 ،کراچی و سندھ میں راشن تقسیم کیا دیا ہے۔ پنجاب کے 40سے زائد شہروں،کے پی کے کے 19 علاقوں میں امداد فراہم کی گئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.