کورونا وائرس: خانہ کعبہ کو محفوظ رکھنے کے لیے اوزون ٹیکنالوجی کا استعمال جاری

سعودی عرب: کورونا وائرس کے جراثیم سے پاک کرنے کے لیے خانہ کعبہ، حجراسود اور مقام ابراہیم کی اوزون ٹیکنالونی کے ذریعے صفائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق حرمین پریذیڈنسی کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس بھی اس صفائی مہم میں شریک ہوئے۔ پریذیڈنسی کی جانب سے یہ عمل وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اوزون گیس ایک بہت طاقتور آکسیڈائزر ہے اور  یہ بیکٹیریا اور وائرس جیسے چھوٹے چھوٹے  جراثیموں کو ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

خیال رہےکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ شریف کے طواف کے لیے محدود افراد کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے اور خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے جب کہ اس سے قبل حفاظتی اقدامات کے تحت مطاف کو بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment