کورونا وائرس: ہندو نوجوان کی انوکھی قربانی

بھارت: صوبہ گجرات میں سوئیگام سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کالی ماتا کے مندر میں بطور قربانی اپنی زبان کاٹ کے پیش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق مجسمہ ساز ویویک شرما گزشتہ ایک ہفتے سے بھوانی ماتا کے مندر کی توسیع کا کام کر رہے تھے ان کے ساتھ 8 اور مجسمہ ساز بھی کام کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ بازار جا رہے ہیں مگر وہ واپس نہ آئے فون کرنے پر ان کے ساتھوں کو معلوم ہوا کہ ویویک قریبی مندر میں اپنی زبان کاٹ کر بے ہوش پڑے ہیں۔

کالی ماتا کے نیداشواری مندر میں موجود پجاریوں نے انہیں تھراد کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا۔ ڈاکٹروں نے اُن کی زبان جوڑنے کی کوشش تو کی ہے لیکن ابھی تک اس  کوشش کی کامیابی کے حوالے سے کچھ  نہیں کہا جا سکتا۔

Leave a Comment