ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کر دی ہیں۔ جن کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 11 ہزار 133 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5827 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 5291 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2160 اور اسلام آباد میں 297 ہوگئی۔ بلوچستان میں 915، گلگت بلتستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 65 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک 3 ہزار 425 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں ایک ہزار 427، سندھ میں 963 مریض صحت یاب، خیبرپختونخوا میں 37، گلگت بلتستان 224 اوربلوچستان میں 176 مریض صحتیاب ہوئے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں 36 اور آزاد کشمیر میں 37 مریض صحت یاب ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 26 افراد جاں بحق جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 327 ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment