حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے انچارج امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے عوام کو خوشی کی نوید سنادی

سعودی عرب: مسجد حرم الحرام اور مسجد نبوی صلی الله عليه وآلہ وسلم کے انتظامی امور کے انچارج امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے جلد ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا اور ایک بار پھر سے عمرہ زائرین سے مساجد کی رونق دوبالا ہوگی۔

امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی سعودی عرب سے کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا اور دونوں مقدس مقامات مسجد حرم الحرام اور مسجد نبویؐ میں لوگوں کو نمازوں کی ادائیگی کی اجازت ہوگی اور لوگ طواف کعبہ کریں گے جبکہ عمرہ زائرین سے بھی دونوں مقامات جلد آباد ہونگے۔ دوسری جانب سعودی وزارت حج کی جانب سے بھی اپنے ٹیوٹ میں کہا گیا ہے کہ امید ہے جس طرح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کی روک تھام پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اسی طرح  جلد حج سے قبل حالات کنٹرول میں آجاہیں گے اور حج بیت اللہ کو آسانی کے ساتھ ادا کر لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment