لاہور: پولیس نے دو کمسن بہنوں کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ان کے سوتیلے باپ کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچیوں کی میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ لاہور کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹیگیشن کے ترجمان نے متاثرہ لڑکیوں میں سے ایک کے حاملہ ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ تاہم دوسری متاثرہ بچی کے حوالے سے اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو پائی ہے۔ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں بالترتیب 14 اور 12 برس ہیں۔