نیب آرڈیننس: وزیر قانون فروغ نسیم نے مسودے کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں نیب قانون میں ترمیم کے لیے دو گروپ آمنے سامنےآ گئے۔

وزارت قانون کا کہنا ہے نیب آرڈیننس کا مسودہ وزارت قانون نے تیار نہیں کیا۔ ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ پارلیمانی امورافیئرز سے جاری ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم نے مسودے کو جعلی قرار دیدیا ہے۔وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے سامنے آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے۔نیب قانون میں ترمیم کا مسودہ وزارت قانون نے تیار کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے نیب قانون میں ترمیم پر کام شروع کر رکھا ہے۔اس حوالے سے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہتے ہیں۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ کس نے جاری کیا، کس نے بنایا؟ وزارت قانون نیب آرڈیننس سے لاعلم ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment