امریکہ کا چین سے دوبارہ بڑا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ نے چین سے ووہان وائرالوجی لیبارٹری تک رسائی کا مطالبہ دوہرا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوال کیا کہ کیا دنیا جاننا چاہتی ہے کہ کورونا وبا کیسے شروع ہوئی؟ انہوں نے شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ووہان کی کئی پیتھوجینز لیبار ٹریز میں کام ابھی بھی جاری ہے مگر ہمیں معلوم نہیں کہ وہاں کیسی سیکیورٹی میں کام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا چین سے وائرس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر لیا ہے۔ چین میں حساس ریسرچ سینٹرز اب بھی کام کر رہے ہیں۔ ایسے مواد کو پھیلنے سے بچانے کے لیے بہت احتیاط سے ہینڈ ل کیا جائے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل چین پر الزام لگایا تھا کہ مہلک وائرس ووہان کی تجربہ گاہ میں بنا اور وہیں سے لیک ہوا تاہم چین نے اس الزام کی سختی سے تردید کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment