بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ،بچی اور خاتون سمیت تین شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت تین شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھاری فوج نے کیلر اور رکھ چکری سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق کیلر سیکٹر پر بھارتی فوجیوں نے پاک فوج کی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ  بنایا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 سالہ لانس نائیک علی باز شہید ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کیرنی گاؤں کی 16سال لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جبکہ بھارتی فائرنگ سے 10 سالہ بچہ اور 55سالہ خاتون زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment