وکلا کی جانب سے شعیب اختر کو ساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس جاری


شعیب اختر کو وکلا کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے  پرساڑھے چار کروڑ روپے کا قانونی نوٹس ارسال کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق ایڈووکیٹ یاور ذوالفقار نے اپنے وکیل ندیم سرور کے ہاتھ یہ نوٹس شعیب اختر کو بھجوایا۔ نوٹس میں موقف اپنایا گیا کہ شعیب اختر نے اپنے بیان میں وکلا برادری کی توہین کی ہے۔ نوٹس میں ان سے چودہ دنوں میں وکلا سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔ کہا گیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں عدالت میں ان پر کیس دائر کیا جائے گا۔
اس موقع پر پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا شعیب اختر کہ چناؤ الفاظ پر مایوسی ہوئی ہے انہوں نے لیگل ڈپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق بلے باز یونس خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی بیان کی ہے۔ پی سی بی ان کے ریمارکس کا دیانتداری سے جائزہ لے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.