کورونا وائرس: انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ کے مقابلے اب آن لائن ہوں گے

اسلام آباد: کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے بین الاقوامی سطح پر ویٹ لفٹنگ مقابلے کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان انٹرنیشنل مقابلوں میں ڈیڑھ سو کے قریب ممالک کے مرد وخواتین ویٹ لفٹرز حصہ لے سکیں گے، پاکستان کی طرف سے نوح دستگیر بٹ، طلحہ طالب اور عثمان راٹھور سمیت چھ پاکستانی ویٹ لفٹر بھی ان انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن خواتین ویٹ لفٹرز کو بھی ان انٹرنیشنل مقابلوں میں شریک کرنے کے لیئے کوشاں ہے۔ ویٹ لیفٹنگ کے ایونٹ میں مرد و خواتین کے 20 ویٹ کٹگریز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ جن میں شریک ممالک کی فیڈریشنز انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مقابلے کروا کر نتائج ای میل کے ذریعے انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو بھجے گی۔ جن کی روشنی میں مقابلوں کے کامیاب ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ مقابلوں کا پہلا فیز 24 اور 25 جولائی کو ہو گا۔ کورونا وائرس کے باعث فروری میں ویٹ لفٹنگ کے تمام مقابلے ملتوی ہو گئے تھے۔ ‏مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو ویٹ لفٹنگ کا جدید سامان انعام میں دیا جائے گا جبکہ انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ کے نارمل مقابلوں کا 10 ستمبر سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment