کورونا وائرس: ملک بھر میں ایکٹوکیسز کی تعداد 11361ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس جاری کردیں ملک میں کورونا کے  ایکٹوکیسز کی تعداد 11361،جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15759تک پہنچ گئی ہے۔

نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 19 مزید اموات کے ساتھ کورونا کیوجہ سے مجموعی اموات 346 ہوگئی ہیں۔  مُلک بھر میں اب تک 4052مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ پنجاب میں 1,780، سندھ میں 1,169، خیبر پختونخوا میں 614، بلوچستان میں 180، اسلام آباد میں 44، گلگت بلتستان میں 228 اور اے جے کے میں 37 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6061 تک پہنچ گئی،  سندھ میں 5695 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2313 اور اسلام آباد میں 313 ہوگئی۔ بلوچستان میں 978 جبکہ گلگت بلتستان میں 333 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔ این سی او پی کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 346 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 19 نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 100، پنجاب میں 103، کے پی کے میں 122، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور  بلوچستان میں 14مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلاو84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلاو 16 فیصد ہے۔ اب تک 174160 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کیے گئےہیں۔  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں8249 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 717 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 3560 مریض زیر علاج ہیں۔ 153کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment