پاکستان: بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال خطرے میں ہیں

اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کو آگاہ کر دیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر احمد نے او آئی سی ممالک کو ہندو انتہا پسند بی جے پی اور آر ایس ایس کی جابر سیاست سے متعلق خطوط ارسال کیے۔ خطوط میں کہا گیا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں.بھارت ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند رویے سے مسلمانوں کی شناخت چھیننا چاہتا ہے۔ اس لیے دنیا کو بھارت میں تیزی سے بڑھتی اسلام دشمنی کا نوٹس لینا چاہیے۔

یاد رہے اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردارکیا تھا کہ گمراہ کن پراپیگنڈے اور نفرت سے کورونا نامی وبا بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment