کورونا لاک ڈاون: بیٹا گروسری کے بجائے دلہن لے آیا

اترپردیش: دنیا بھر میں کورونا لاک ڈاون میں دلچسپ و عجیب واقعات پیش آرہے ہیں۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد میں ماں نے بیٹے کو گروسری خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ گروسری کے بجائے دلہن  لے آیا۔

ماں نے پولیس اسٹیشن جاکر شکایت کی کہ انہوں نے بیٹے کو  گروسری لانے بھیجا تھا وہ بیوی لے آیا وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہیں۔ دوسری جانب 26 سالہ بیٹے گڈو نے پولیس کو بتایا کہ میں نے دو ماہ پہلے  شادی کی تھی مجھے پتا تھا ماں راضی نہیں ہوگی اس لیے بیوی کو گھر نہیں لایا تھا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ میری بیوی دہلی میں کرائے کے گھر میں رہتی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ گھر چھوڑنا پڑا پھر کچھ دن دوست کے گھر پر رکھا  تاہم کوئی نیا گھر نہیں مل رہا اس لیے گروسری  کے بہانے گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ ہی لے آیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment