کورونا وائرس: نیویارک میں مردہ خانے لاشوں سے بھر گئے

 امریکہ: امریکی ریاست نیویارک میں مردہ خانوں میں جگہ کم پڑنے سے لاشیں ٹرکوں میں رکھی جانے لگیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیویارک کے ایک مردہ خانے کے سامنے سے چار ٹرکوں میں پچاس لاشوں کو برف میں رکھا گیا تھا۔ پولیس اس وقت موقع پر پہنچی جب وہاں کے لوگوں نے تعفن کی کمپلینٹ درج کرائی۔ مردہ خانے کے انتظامیہ نے بعد میں ایک ریفریجریٹر ٹرک منگوا لیا۔ کورونا وائرس کے باعث امریکی شہریوں کی اموات اور مردہ خانوں میں جگہ کم پڑجانے پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔پولیس نے تفتیش کے بعد کاروائی روک دی۔ لیکن اس کیس میں کوئی کریمینل ایکٹ بروئے کار نہیں لایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment