ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

Federal Board of Revenue

اسلام آباد: ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز سیما شکیل،  ڈی. جی کسٹمز انٹیلی جینس زاہد کھوکھر اور چیف کلکٹر کسٹمز لاہور زیبا حئی سمیت متعدد چیف کمشنرز اور کلکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ندیم رضوی ممبر آئی آر آپریشنز اور فیض الہی کو ممبر ایڈمن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں آئندہ بجٹ سے قبل بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی ہے۔ حکومت نے گریڈ 21 کی ممبر آئی آر آپریشن سیمہ شکیل کو عہدے سے ہٹا دیا ان کی جگہ گریڈ 21 کے ندیم رضوی کو ممبر آئی آر آپریشن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر فیض الہی کو ممبر ایڈمن ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر اشفاق چیف کمشنر ایل ٹی یو لاہور،  عاصم مجید کو ڈی جی ریٹیل،  ڈاکٹر لبنی ممبر ایف بی آر،  عبدالحمید میمن چیف کمشنر ایل ٹی یو کراچی، ساجد اللہ صدیقی چیف کمیشنر کارپوریٹ آر ٹی او کراچی، بدرالدین قریشی چیف کمیشنر کارپوریٹ آر ٹی او کراچی،  گریڈ 21 کے بختیار محمد ممبر فیٹ،  قاسم صمد ممبر ٹی پی اے اور عمبرین افتخار کو ممبر ایچ آر ایم ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر آفتاب امام چیف کمشنر آر ٹی او کوئٹہ،  ڈاکٹر توقیر میمن چیف کمیشنر آر ٹی او حیدر آباد،  شاہد اقبال ممبر ایف بی آر اور گریڈ 20 کے سید سعیدین زیدی چیف کمیشنر آر ٹی او ٹو کراچی جب کہ فاروق اعظم چیف کمیشنر آر ٹی او سکھر تعینات کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز میں بھی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں گریڈ 21 کے ڈی جی کسٹم انٹیلیجنس زاہد کھوکھر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ عبد الرشید شیخ کو ڈی جی کسٹم انٹیلیجینس تعینات کردیا گیا۔ گریڈ 21 کے ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ سرفراز وڑائچ کو عہدے سے ہٹا کر زاہد کھوکھر کو ڈی جی ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کی زیبا حئی اظہر کو چیف کلکٹر کسٹمز وسطی لاہور سے ہٹا کر ڈی جی ٹریننگ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے واصف میمن کو چیف کلکٹر انفورسمنٹ سے ہٹا کر ڈی جی پوسٹ کلیئرنس کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے عبدالباسط چوہدری کو ممبر ایف بی آر، ڈاکٹر ذوالفقار چوہدری کو چیف کلکٹر کسٹمز کوئٹہ سے ہٹا کر ڈی جی کسٹمز ویلیوایشن تعینات کردیا ہے۔ گریڈ 21 کے  فیاض احمد کو چیف کلیکٹر کسٹم لاہور اور سیف الدین جونیجو چیف کلیکٹر کسٹم ساوتھ کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 سے 20 کے 27 افسران جب کہ پاکستان کسٹمز کے گریڈ 19 سے 20 کے 25 افسران کے تقررو تبادلوں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment