حکومت بلوچستان کے سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم کا نوٹس لے لیا گیا


بلوچستان کے سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف ایف آئی اے کو کاروائی کی سفارش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈپٹی ڈائیرکٹر جنرل اینٹی ناکوٹکس نے ڈائیرکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس کو مراسلہ بھیجا جس میں انہوں نے بلوچستان کے سرکاری افسران کے خلاف مہم جوئی کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی سفارش کردی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چند عناصر سرکاری افسران اور ادارے کی ساخت کو خراب اور بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر وزیر اعلی بلوچستان میرجام کمال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق چند عناصرمذموم مقاصد کیلئےادارے کو بدنام اورافسران کی کردارکشی کررہے ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا کہ جھوٹی اورگمراہ کن ویڈیو سوشل میڈیا پرپھیلانا سائبرکرائم ایکٹ کے تحت جرم ہے۔ایف آئی اے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کاروائی کرے۔ گمراہ کن مہم کے باعث ادارے کی ساکھ اورافسران کا مورال متاثرہورہا ہے۔ایف آئی اے کاروائی سے ادارے کی ساکھ بحال اورافسران کی تذلیل کا خاتمہ ہوگا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.