حکومت کی جانب سے بڑی خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا اعلان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کی کمی کااعلان کر دیا ہے۔

یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 روپے 15 پیسے کی کمی کے بعد 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ مٹی کا تیل بھی 30 روپے 1 پیسے کی کمی کے بعد 47 روپے 44 پیسے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا سفارشات کے مطابق عوام کو پیٹرول کے 5 روپے 68 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6 روپے 79 پیسے، مٹی کے تیل پر 14 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کے 9 روپے 57 پیسے کے مزید ریلیف سے محروم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment