راولپنڈی میں ینگ ڈاکٹر کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے دم توڑ گئی

راولپنڈی:  قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے رواں سال ہی ایم بی بی ایس پاس کرنے والی طالبہ ڈاکٹر رابعہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں تین روز سے زیر علاج تھی۔ گجر خان کی رہائشی ڈاکٹر رابعہ نے یکم مئی سے ہاوس جاب شروع کرنا تھی لیکن اس سے پہلے ہی داعی اجل کو لبیک کہہ گئی۔

ڈاکٹر رابعہ کا 20 اپریل کو گجرخان میں طبی معائنہ کروایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معمولی نزلہ زکام قرار دیا لیکن 27 اپریل کو طبعیت زیادہ خراب ہونے پر راولپنڈی کے ہولی فیملی میں منتقل کیا گیا جہاں وہ تین دن زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment