ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت مریض کی جان لے گئی


اسلام آباد: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث کورونا نیگٹو رپورٹ کے باوجود مریض کورونا وارڈ میں ہی انفیکشن کے باعث جان بحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ صحت کا ڈسپنسر حاجی طارق کورونا لاحق ہونے کے شبہ میں بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ 24 اپریل کو کورونا منفی آگیا مگر کورونا کے وارڈ میں ہی زیر علاج رہا۔ ڈاکٹروں نے مریض کو کورونا وارڈ سے منتقل ہی نہیں کیا اور وہ انفیکشن کے باعث جان بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت کے ملازم کو نارمل طریقے سے دفنا گیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.