کیا دنیا میں کوئی لگژری ٹرین بھی پائی جاتی ہے؟


پیانگ یانگ: شمالی کوریا یوں تو ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے لیکن آپکو یہ سن کر حیرانگی ہو گی کہ اس غریب ملک کا حکمران اندرون اور بیرون ملک ایک ایسی ٹرین میں سفر کرتا ہے جس میں دنیا کا ہر قسم کا عیاشی سامان پایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کم جونگ کی لگژری ٹرین ہر سہولت سے آراستہ ہے۔اس ٹرین میں ہر طرح کے تازہ کھانے اور عمدہ شراب دستیاب ہے۔ اس ٹرین کے اندر ایک حرم بھی ہے جہاں کم جونگ کی تفریح طبع کے لیے خوبصورت لڑکیاں موجود ہیں۔ ٹرین میں کورل پنک لیدر کے بنے صوفے موجود ہیں اور ایک سفید رنگ میں لپٹا ہوا کانفرنس روم بھی ہے۔ ٹرین میں ان کا آفس بھی ہے جس میں سیٹلائٹ ٹی وی کی سہولت موجود ہے۔ اس ٹرین کی وجہ سے امریکہ اور جنوبی کوریا کم جونگ کی موجودہ سے باخبر رہتے ہیں۔اس کے بڑے سائز کی وجہ سے اس کی نقل و حرکت کا با آسانی پتا لگایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ کم جونگ کے دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد سے امریکی اور جنوبی کورین حکام کے مطابق ان کی حالت تشویشناک تھی۔ چینی ڈاکٹروں کا ایک وفد بھی ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر شمالی کوریا گیا تھا۔ اب مبینہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ کم جونگ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.