بھارتی فوج کی ایل او سی کی ایک بار پھر خلاف ورزی، 1 خاتون زخمی


راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جارحیت سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کی بھارتی فوج نے حاجی پیر، سنکھ سیکٹر پر مارٹر گولوں اورراکٹ سے حملے کیا جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں ایک خاتون کو زخمی ہو گئی۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ملحقہ علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 30 سالہ خاتون نسرین اختر شدید زخمی ہوئیں۔

 دفتر خارجہ کے ترجماننے کہا کہ سینئر بھارتی سفارتکار کی وزارتِ خارجہ طلبی کر کے بھارت سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔انہوں نے بھارتی فوج کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی سمجھوتے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.