ملک میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا گزشتہ 24گھنٹوں میں 32 اموات،1297نئے کیسسز سامنے آ گئے

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 297 کیسز اور 32 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض ابھی تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 733 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 365، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے ابھی تک خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 115، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 971 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ کُل 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 715 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment