پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیرِسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے۔

ٹوئٹر پر وفاقی وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی میں لازمی شریک ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالات نارمل ہونے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہو سکتا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.