کورونا وائرس سے متاثرہ روسی وزیر اعظم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کورونا سے متاثرہ روسی وزیر اعظم میخائل میشوتن کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا دنیا بھر کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے 30 اپریل کو روسی وزیر اعظم میخائل میشوتن میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ صحتیابی کے لیے قرنطینہ میں منتقل ہو گئے تھے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.