پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام عوام تک پہنچایا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمرعام عوام تک پہنچایا جائے۔

عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زود دیا کہ ہرصورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگراایکشن لیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment