عالمی سطح پر قیادت کی کمی کے باعث کورونا کو روکنے میں ناکامی ہوئی، انتونیوگوتریس

لندن: یواین کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی سطح پر قیادت کی کمی کے باعث کورونا کی روک تھام میں ناکام ہوئے۔

برطانوی میڈیا کے ساتھ انٹرویو کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وباء کی روک تھام کے لیے جو کچھ ہو سکتا تھا وہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا اہم ممالک ایک دوسرے کو وباء کے حوالے سے الزام دینے کے بجائے مل کر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں اور ایک ایسا طریقہ کار اپنائیں جس سے لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو اور دنیا کی صورتحال ابتری سے بحالی کی طرف جائے۔ انہوں نے کہا کورونا کے حوالے سے عالمی رد عمل مایوس کن ہے ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق لینا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف ہر ملک کی اپنی پالیسی اور حکمت عملی اس کے پھیلاؤ کی وجہ بنی۔ موجودہ حالات میں ڈبلیو ایچ او کو ہر ممکن ذرائع ملنے چاہئیں۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ اس وقت ترقی پذیر ملکوں میں عالمی ادارے کا متبادل نہیں مل سکتا جب تک جنوبی دنیا میں کورونا ختم نہیں ہوگا شمالی دنیا بھی اس کا خاتمہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment