کورونا کے ساتھ ڈینگی بھی آنکھیں دکھانے لگا،حکومت کی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک اور تیاریوں سے متعلق ایک جائزہ اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ نے بھی شرکت کی۔ڈینگی سے متعلق اجلاس میں وفاقی اسپتالوں کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں معاون خصوصی صحت کو ڈینگی سے متعلق کیے گئے اقدامات ،انتظامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کو فوری یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی انسداد ڈینگی کیلئے جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر مشترکہ اقدامات کوبھی یقینی بنائے۔ معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے فوری نیشنل ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے پانچ سال کا ایکشن پلان بنایا ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں