حکومت پاکستان کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ڈاکٹر اسد مجید خان

نیویارک: امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔
اسد مجید نے امریکہ کے اخبار کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں بروقت اور بڑے پیمانے پر اقدامات سے عالمی وباء کورونا پر قابو پانے میں مدد ملی۔انہوں نے کہا ملکی برآمدات بھی تیزی سے بڑھ رہی تھیں، زر مبادلہ کی شرح مستحکم ہونے کے ساتھ ساتھ صنعتی سرگرمیوں میں بھی بہتری آ رہی تھی مگر کورونا وباء کے منفی اثر سے معیشت متاثر ہوئی۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ملکوں کو جامع اور مربوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ حکمت عملی جو اقوام عالم کو صحت کے شعبے اور معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد دے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 450 سے تجاوز کر چکی ہے  جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment