وفاقی کابینہ اجلاس کل طلب،لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہو گی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔ وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی۔ کابینہ احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ کابینہ چھوٹے کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بات کرے گی۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے کردار کو بڑھانے پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ اسکے علاوہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.