کورونا سمیت تمام امراض کی تشخیص کیلئے "ایزشفاء” نامی موبائل ایپلی کیشن متعارف


اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اور لاک ڈاون کے دوران اب ڈاکٹرز تک رسائی کے لیے ایز شفاء نامی اپلی کیشن متعارف کر دی گئی۔

تفصیل کے مطابق ایزشفاء ایپلی کیشن پر ماہر امراض قلب، زچہ و بچہ،گردہ، ہڈی، سینہ،ناک کان گلہ،ماہر امراض خون،نسواں اور جنسی صحت سمیت تمام شعبہ جات کے ماہرین موجود ہیں۔ ٹیلی میڈیسن کے میدان میں انقلابی جدت کے ساتھ اس موبائل ایپ کی سروسزز ملک کے تمام بڑئے شہروں میں متعارف کرادی گئیں ہیں۔ ایز شفاء ایپ استعمال میں انتہائی آسان لائیو کال اورآڈیو کال سمیت دیگرسہولیات موجود ہیں۔ جہاں تمام بیماریوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔موبائل ایپ گوگل کے پلے اسٹور یا ایپل اسٹورسے مفت میں دستیاب ہے۔

ایز شفاء EzShifa.comکو کمپیوٹر سے بھی کھول کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جس سے ماہر ڈاکٹر مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ادویات اور دیگر طبی مشورے باآسانی دے سکتے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.