کورونا: ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20,186 تک پہنچ گئی،462 اموات

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20,186تک پہنچ گئی ہے۔مُلک میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد بھی 14,134 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 7524 تک پہنچ گئی ہے۔سندھ میں 7465، خیبر پختونخوا میں 3129 اور اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 415 ہوگئی ہے۔بلوچستان میں 1218 اور گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہوچکی ہے۔

ترجمان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد بھی 462 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 نئی اموات سامنے آئیں۔ سندھ میں 130،  پنجاب میں 124،  کے پی کے میں 180 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 21 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 4 مریض دم توڑ گئے۔ یاد رہے کہ مُلک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ اب تک 5,590 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment