کورونا وائرس: ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ کے 104 مسافر متاثر


اسلام آباد: ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آگیا۔

ذرائع کے مطابق فلائٹ 209 مسافروں کو لے کر 28 اپریل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پرآئی تھی۔ تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔  قرنطینہ میں تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوائے گئے۔ تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے 209 مسافروں میں سے 104 مسافروں کی کورونا رپورٹس مثبت آئی ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.