تھر پارکر سے تعلق رکھنے والا ہندو نوجوان راہول جی ڈی پائلٹ منتخب

اسلام آباد: تاریخ میں پہلی بارایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کے سب سے بڑے پسماندہ ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کی بطور پائلٹ آفیسر سلیکشن پر اقلیتی برادری بہت خوش دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان کے نئے جی ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر راہول دیو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

آل پاکستان ہندو پنچائیت کے سیکریٹری روی دوانی نے اس بارے میں کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے نوجوان سول اور آرمی آفیسرز کی صورت میں موجود ہیں جب کہ بہت سے ہندو ڈاکٹر بھی ملک میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہے ہیں اگر حکومت اقلیتوں کا اسی طرح خیال رکھے تو آنے والے چند برس میں راہول دیو جیسے مزید نوجوان بھی قوم کی خدمت کے لیے پیش ہوتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment