نادرا آفس کے باہر عوام کا ہجوم، لمبی لمبی قطاریں

راولپنڈی: وفاقی حکومت کی جانب سے نادرا کے دفاتر کھولنے کی اجازت کے بعد آج پورے پاکستان میں نادرا کے دفاتر عوام کے لئے کھل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہریوں کو نادرا دفاتر پر آنے سے پہلے اہم معلومات کے لئے نادرا کا ل سینٹر 7000 پر کال کرنا ضروری ہوگا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک تصدیق والے سائلین کو ترجیح دی جائے گی۔ شناختی کارڈ کی وصولی کے لئے 15 مئی کے بعد رجوع کیا جائے۔ اسکے علاوہ نادرا کی جانب سے شہریوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہریوں کو مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

نادرا دفاتر میں داخلے کے لئے ماسک لگانا، درجہ حرارت نپوانا، ہاتھوں پر سینی ٹائزر لگوانا لازمی ہے۔ نائیکوپ یا پی او سی بنانے کیلئے اور رش و دھوپ سے بچنے کے لئے نادرا آن لائن رجسٹریشن سروس کا استعمال کیا جائے۔ نادرا دفاتر کے اندراورباہر دی گئی ہدایات پرعمل اور حفاظتی دوری رکھنا لازمی ہے۔

  لیکن نادرا کے دفاتر کھلتے ہی شہریوں نے ان ہدایات کی دھجیاں اڑا دیں۔ ہدایت نامہ جاری ہونے کے باوجود عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی انتظامات کو یکسر نظر انداز کیے ہوئے ہیں۔ شہری بڑی تعداد میں بغیر ماسک پہنے ہی نادرا دفاتر میں موجود ہیں۔ جبکہ پولیس اور نادرا حفاظتی انتظامات کی ہدایات دینے میں مصروف عمل ہیں۔

یاد رہےستمبر 2019 سے 30 جون 2020 تک زائدالمیعاد ہونے والے شناختی کارڈ کی مدت جولائی 2020 تک پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہے۔

Leave a Comment