تاجروں کا صبر جواب دے گیا،9مئی سے پنجاب میں مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

لاہور: طویل لاک ڈاؤن سے معاشی بحران سنگین ہونے کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کا صبر جواب دے گیا ہے۔ لاہورکی تاجر تنظیموں نے حکومت کی جانب سے 9 مئی تک دکانیں نہ کھلنے کی صورت میں دس مئی کو ازخود مارکیٹس وبازار کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تاجر تنظیموں کے مرکزی قائدین عامر صدیق چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس دن کے طویل لاک ڈاؤن سے معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔اب تاجروں کے پاس ملازمین کی تنخواہوں، یوٹیلٹی بلز، ٹیکس اور راشن تک خریدنے کیلئے پیسے نہیں بچے۔ حکومت ایس او پیز کیساتھ مارکیٹس و بازار کھولنے کی اجازت دے۔ تاجر تنظیموں کے قائدین نے کہا کہ طویل لاک ڈاؤن نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔ مارکیٹس وبازار نہ کھلے تو کورونا سے زیادہ لوگ بھوک سے مرجائیں گے۔

تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن طویل ہونے سے چھوٹے تاجران اور ان کے ملازمین کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔ سینکڑوں تاجران وملازمین روزی روٹی کمانے کی آس لیے بند مارکیٹوں اور بازاروں میں آنا شروع ہوگئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment