ریلوے آپریشن: 10 مئی سے جزوی بحال طور پر بحال ہونے کی امید


لاہور: وزارت ریلوے نے ٹرین آپریشن بحالی کے لیے پاکستان ریلوے کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس  کے مطابق حکومت نے  ٹرین آپریشن 10 مئی سے جزوی طور پر بحال کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ ریلوے حکام ٹرین آپریشن بحالی سے متعلق انتظامات مکمل کرلیں۔ 8 مئی کو وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن 24 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر چارصوبوں میں ٹرین آپریشن جزوی بحال کیا جائے گا۔ ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے اور ٹرین آپریشن بحالی پرمسافروں کو صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی ٹکٹ دستیاب ہوں گی۔

 9 مئی سےخصوصی ٹرین آپریشن کی آن لائن بکنگ شروع ہوگی۔ ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد روانگی سے 24 گھنٹے پہلے بکنگ روک دی جائے گی۔  خصوصی ٹرینیں چلنے کی صورت میں مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے 1 گھنٹہ قبل سٹیشن پہنچنا ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن سے 200 میٹر تک کے ایریا میں غیر ضروری افراد کے داخلے پرپابندی ہو گی۔ مسافروں کے پاس اپنے ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور صابن ہونا لازم ہے۔

 خصوصی ٹرین  آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ایس او پی پر پر عمل لازم ہوگا اور کوتاہی کی صورت میں ریلوے قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.