شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی مزید تین ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور


اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری ارشد مرزا کی مزید تین ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری ارشد مرزا کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اور سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کررکھی ہے جس کے باعث کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے تک مزید حفاظتی ضمانت دی جائے۔ جس پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کو تین ہفتوں کی مزید حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے 27 مئی تک متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب کورونا سے مہنگائی اور اموات بڑھ رہی ہیں تو لاک ڈاؤن میں نرمی کیسے کی جا سکتی ہے؟ حکومت نے لاک ڈاؤن کیا ہی کب ہے وزیراعظم نے تو ایسا کوئی بیان بھی نہیں دیا کہ لاک ڈاؤن ہونا چاہیے۔

خیال رہے اس سے قبل عدالت نے 30 مارچ کو دونوں ملزمان کی 12 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.