کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1315 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 7882 ہوگئی،  پنجاب میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 103کیسز ہیں، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3288 اور اسلام آباد میں 464 ہے ۔ بلوچستان میں 1321 اور گلگت بلتستان میں 372 کیسز رپورٹ ،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہے۔
ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار 233 ہے۔ ملک بھر میں اب تک 5 ہزار 782 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔ کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 486 ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment