بھارت میں کچھ بھی ہو جائے اسے پاکستان سے جوڑا جاتا ہے، ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت میں کچھ بھی ہو جائے اسے پاکستان سے جوڑا جاتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں اوروہ پاکستان پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں، اپنے اندرونی مسائل کو پاکستان سے جوڑنے میں مصروف عمل ہیں۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور امریکی رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں سے برے سلوک پر شامل کیا گیا۔ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام پاکستان پر لگانا مضحکہ خیز ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسلح افواج حکومتی احکامات لاگوکرنے میں ہرطرح سے مدد فراہم کررہی ہے اور سول اداروں کے ساتھ بیک اپ سپورٹ دے رہی ہے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں