وزیر اعلیٰ پنجاب کا بے روزگار فنکاروں کی مالی معاونت کا اعلان

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے والے فنکاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے بعد وزیراعلی عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کے لیے مالی امداد کے پیکج کی منظوری بھی دے دی ہے۔

تفصیل کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی اور پنجاب کے مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک کی مالی امداد دی جائے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث دیگر طبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس کرتی ہے۔ مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے جبکہ فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مالی امداد کسی پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہماری فنکار برداری کا حق ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment