کورونا وائرس کے ہیلتھ کئیر ورکرز پرحملے جاری، مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثر

اسلام آباد: عالمی وباء کورونا وائرس کے فرنٹ لائن ہیروز پر وار جاری، مزید دس ہیلتھ کئیر ورکرز متاثرہوگئے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد   519 تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک 273 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ نرسز کی تعداد 75 ہے۔ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 10 افراد کورونا سے جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے علاوہ میڈیکل سے وابستہ 130 افراد مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج ہیں۔تمام زیر علاج افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 259 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کیے گئے ہیں۔ جبکہ طبی عملے کے 171 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں