کورونا وائرس: اسرائیلی وزیر دفاع کا علا ج دریافت کرنے کا دعویٰ

یروشلم: اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کی ہے جو اس مہلک وائرس کو انسان کے جسم کے اندر ہی ختم کر ڈالے گی۔

اسرائیلی ویب نیوز "ٹائم آف اسرائیل کے مطابق ‘بیسیوہ’ گروپ کی سالانہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک ایسی اینٹی باڈی تیار کر لی ہے جس سے کورونا کے علاج میں کامیابی ہو سکتی ہے۔ یہ اینٹی باڈی کورونا وائرس کو مریض کے جسم کے اندر ہی تباہ کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 مہینوں تک اس ویکسین کا انسانوں پر ٹرائل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے گزشتہ روز ہی ایک بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں 60 ملین ڈالر کا فنڈ کورونا کےخلاف لڑنے کے لیے جمع کرنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment