حکومت نے دودھ کی رکھوالی پر بلے بٹھا دیئے، طلال چودھری

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے نیب قوانین میں ترمیم کرنے والی کمیٹی میں بابراعوان اور پرویز خٹک کو شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ان کا کہنا تھا حکومت نے دودھ کی رکھوالی پر بلے بٹھا دیئے۔ نیب اصلاحاتی کمیٹی کا قیام ہی بد نیتی پر مبنی ہے۔ بابراعوان اور پرویز خٹک نیب زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا نیب ٹھیک کام کر رہا ہوتا تو بابر اعوان اور پرویز خٹک جیل میں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لوگوں کو بچانے کیلئے یہ کمیٹی بنائی گئی ہے۔

یاد رہے نندی پورریفرنس میں نیب نے بابراعوان پر کرپشن کے الزام میں ہائیکورٹ میں اپیل کر رکھی ہے۔ اسکے علاوہ پرویز خٹک کے خلاف نیب مالم جبہ کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔ پرویز خٹک کیخلاف بی آر ٹی منصوبہ میں بھی نیب تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں