آئی پی پیز اسکینڈل: حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے

اسلام آباد: حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کے انڈیپنڈنٹ پاور پروجیکٹ اسکینڈل کی انکوائری کمیشن کے قیام اور رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کا قیام دوماہ کیلئےموخر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ اسکے علاوہ 5 ہزار ارب روپے کے اسکینڈل کی رپورٹ بھی پبلک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پاور ڈویژن اور کابینہ ممبران کی مخالفت کے باعث حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے آئی پی پیز مالکان کیساتھ جاری مذاکرات اور دوست ملک کی ناراضی کا سہارا لیا۔

اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے دو ماہ بعد رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق دوبارہ غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کابینہ نے 21 اپریل کو انکوائری کمیشن قائم اوررپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment