کورونا: خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، نادیہ حسین

کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے میزبان احسن خان کے دریافت کرنے پر پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمشن میں اپنے حج و عمرے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ وہاں انہوں نے جو کچھ محسوس کیا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔عالمی وباء کورونا نے جہاں پورے نظام کائنات کو متاثر کیا وہیں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی پر بھی اس کے برے اثرات پڑے۔ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زائرین کے لیے خانہ کعبہ کو بھی بند کر دیا گیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر میں اشک بار ہو جاتی ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں سمجھ آتا ہم سے کہاں اللہ کو راضی کرنے میں چوک ہو گئی۔ مجھے خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ہر بار جب بھی میں دیکھتی ہوں خانہ کعبہ خالی ہے کچھ سمجھ نہیں آتا کیاکروں پھر میں اللہ سے معافی مانگتی ہوں اور دعا کرتی ہوں یااللہ تیرا گھر ہے اور تیرا گھر کبھی بھی خالی نہیں ہوتا اور آج کل اتنے عرصے سے تیرا گھر خالی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment