ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رہیں گے،حمتی فیصلہ کل متوقع

اسلام آباد: تین صوبوں کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں صوبائی وزراء ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

کانفرنس میں تین صوبوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے اس لیے تعلیمی ادارے یکم جون کے بعد بھی بند رکھے جائیں جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے یکم جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں صوبوں میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ قومی رابطہ کمیٹی کے کل کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی میں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment