ٹڈی دل کا خاتمہ: پاک فضائیہ کا طیارہ اسپرے والا خصوصی جہاز لانے ترکی پہنچ گیا


ادانا: پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے والا خصوصی جہاز لانے کے لیے ترکی پہنچ گیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے ملک میں ٹڈی دل کے خاتمے کی پاکستانی حکومت کی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے برادر ملک ترکی نے اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کا ایک سی -130 طیارہ اسپرے کرنے والا خصوصی پائپر بریو (Piper Brave)جہاز لانے کے لیے ترکی کے شہر ادانا پہنچ گیا۔ ان کا کہنا ہے یہ جہازچار افراد پر مشتمل عملے سمیت آج ہی پاکستان پہنچے گا جہاں اسے اسمبل کرنے کے بعد ملک کے متاثرہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ یہ جہاز ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر کے خصوصاََ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں اسپرے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے برادر ملک ترکی کی بے لوث تعاون کی یہ پیشکش ٹڈی دل کے خاتمے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گی۔

یاد رہے پاک فضائیہ کا ائیرٹرانسپورٹ بیڑا قدرتی آفات کے دوران ملک میں امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ہی صف اول میں شامل رہا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.